26 فروری، 2022، 10:46 AM

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں روس اور یوکرائن کے فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں روس اور یوکرائن کے فوجیوں  کے درمیان لڑائی جاری

یوکرائن کے دارالحکومت کیف کے مشرق، مغرب اور جنوب سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ یوکرائن کی حکومت کی جانب سے کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں روس اور یوکرائن کے فوجیوں کے درمیان  لڑائی شروع ہو گئی ہے، اطلاعات کے مطابق کیف انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شہر کی گلیوں میں لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ کیف کے مشرق، مغرب اور جنوب سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ یوکرائن کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیف کے مرکز سے کچھ دور سے توپوں کے گرجنے کی آوازیں واضح طور پر سنائی دے  رہی ہیں۔

کیف کے چڑیا گھر اور شلیاؤکا کے علاقے میں 50 سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع  کے مطابق کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا ہے۔

یوکرائنی وزارتِ دفاع کی جانب سے روس کے متعدد ٹینک،  ہیلی کاپٹرز اور  بکتر بند گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

یوکرائن کے صدر ولادومیر زلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج آج رات کیف پر قبضے کی کوشش کرے گی۔ یوکرائن کے صدر زلنسکی نے کل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یوکرائن کو امریکہ اور نیٹو نے بر وقت دھوکہ دیدیا ہے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے سربراہان میرے فون کا جواب بھی نہیں دے رہے ہیں۔

News ID 1909977

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha